Advertisement

محکمہ تعلیم نے طلبہ کے لیے اسکولوں میں فرنیچر فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا

پشاور میں محکمہ تعلیم کی جانب سے 24 لاکھ سے زیادہ طلبہ کے لیے اسکولوں میں  فرنیچر فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ  محمود خان نے منصوبے کا افتتاح کر ہے ، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ  اسکولوں میں بچوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کا کام ہے، محکمہ تعلیم کے لیے ایک چیلنج ہے کہ وہ بروقت اسکولوں کو فرنیچر فراہم کریں۔

 محمود خان کا کہنا تھا کہ میں خود بھی چوتھی جماعت تک ٹاٹ پر پڑھا ہوں ، مجھے پتہ ہے کہ طالب علم کے لیے ٹاٹ سے فرنیچر پر جانا کتنی بڑی خوشی کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں سکینڈ شفٹ شروع کرنا احسن اقدام ہے، پی ٹی سی کے ذریعے اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے جبکہ  سکینڈ شفٹ میں اساتذہ کی بھرتی کے لیے محکمہ تعلیم ہارڈ ایریاز کو مد نظر رکھے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ  محمود خان کا مزید کہنا تھا کہ ہارڈ ایریاز کو الگ زون بنایا جائے اور بھرتیوں کے عمل میں رولز نرم کیے جائیں جبکہ نئے اساتذہ کی بھرتی میں این ٹی ایس کے بجائے ایٹا کی خدمات لی جائیں گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہم اسکولوں میں طلبہ کو وظائف دے رہے ہیں، بچوں کے وظائف کے لیے ایجوکیشن کارڈ کا اجراء بھی کر رہے ہیں کیونکہ ایجوکیشن کارڈ سے بچہ جس اسکول میں چاہے داخلہ لے سکتا ہے۔

واضح رہے کہ صوبے کے اسکولوں میں فرنیچر کی خریداری پر 6 ارب روپے خرچ ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version