Advertisement

بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی شادی پر والد کی کون سی بڑی بات ماننے سے انکار کر دیا تھا؟

بالی وڈ کے معروف اداکار رندھیر کپور نے کرینہ کپور کے حوالے سے ایک بڑا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کرینہ نے شادی کے وقت ان کی بات نہیں مانی تھی۔

رپورٹس کے مطابق اداکار رندھیر کپور نے بھارت کے ایک کامیڈی شو میں بتایا ہے کہ جب کرینہ  نے انہیں اپنی شادی کے حوالے سے آگاہ کیا تو میں بہت خوش ہوا تھا اور جشن منانا چاہتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ کرینہ نے ان کے ارمانوں پر پانی پھیرتے ہوئے کہا کہ شادی میں صرف 100 لوگ ہی شرکت کرینگے ۔

اس حوالے سے رندھیر کپور کا کہنا تھا کہ شادی میں 100 لوگوں کی شرکت کا فیصلہ میرے لئے بہت پریشان کن تھا کیونکہ صرف ممبئی شہر میں ان کے خاندان کے 350 افراد رہتے ہیں۔

رندھیر کپور میں مزید بتایا کہ شادی میں زیادہ افراد بلانے پر میں نے بہت اسرار کیا جس پر کرینہ نے جواب میں کہا تھا کہ، آپ اپنی شادی پر زیادہ افراد بلا لئے گا‘۔

Advertisement

خیال رہے کہ کرینہ کپور کی سیف علی خان سے شادی 16 اکتوبر 2012 کو ہوئی تھی، ان کے دو بیٹے تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
فواد خان اور ماہرہ خان کی نئی فلم "نیلوفر" کا شاندار ٹریلر جاری
نوجوان گلوکار ثمر جعفری عالمی سطح پر مقبول؛ اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
آمنہ ملک نے بیٹوں کے حوالے سے معاشرے کی تلخ حقیقت بیان کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version