قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں کا ڈاکٹر عبد القدیر خان کے انتقال پر اظہار افسوس

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں نے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ میرے کیریئر میں ان کا بہت بڑا کردار تھا جیسا کہ میں نے کئی سال KRL کے لیے کھیلا اس کی تعریف کا نوٹ میرے سب سے زیادہ پسندیدہ اثاثوں میں سے ایک ہے۔
شعیب اختر کا کہنا تھا کہ وہ محسن پاکستان تھے۔
Dr.Abdul Qadeer khan passed away. Inna lillahi wa inna elaihi rajaoon. He had a very big role in my career as i played for KRL for many years. His note of appreciation is one of my most cherished possessions.
He was truly Mohsin e Pakistan.#DrAbdulQadeerKhan pic.twitter.com/UALbd550LqAdvertisement— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) October 10, 2021
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنے ٹویٹر بیان میں کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر بہت دکھ ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ ہیرو رہیں گے۔
۔شاہد آفرید ی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے ان کی خدمات بے مثال ہیں، کاش ہم اسے اتنا ہی مناتے جتنے وہ مستحق تھے۔
https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1447100641265004544
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اللہ انہیں پاکستان اور مسلم دنیا کے پرچم کے لیے ان کی تمام خدمات کا اجر دے۔
سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے بیان میں کہا کہ محسن پاکستان، ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال کا سن کر بہت دکھ ہوا ہے۔
محسن پاکستان، ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال کا سن کر بہت دکھ ھوا۔ ڈاکٹر صاحب نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں اہم کردار ادا کیا جو ملک کے دفاع کے لیے بہت ضروری تھا۔ ہمیشہ اچھی طرح ملتے تھے اور کرکٹ کے شوقین تھے ۔ اللہ انکی مغفرت کرے آمین
— Wasim Akram (@wasimakramlive) October 10, 2021
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر صاحب نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں اہم کردار ادا کیا جو ملک کے دفاع کے لیے بہت ضروری تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

