عثمان فاروقی کے انتقال کی اطلاع باعثِ صدمہ ہے، چیئرمین پی پی پی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عثمان فاروقی کے انتقال کی اطلاع باعثِ صدمہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی ایم پی اے شرمیلا فاروقی کے والد عثمان فاروقی کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی ملک و قوم کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی ایم پی اے شرمیلا فاروقی سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت و ہمدردی کا بھی اظہار کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں بلند درجات عطا فرمائے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تمام سوگواران کے لئے صبر و جمیل کی دعا کی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کے والد انتقال کر گئے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں بتایا ہے کہ آج ان کے والد صاحب محمد عثمان فاروقی کا انتقال ہوگیا ہے۔
Together forever Papa.. your heart will beat with mine… إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ pic.twitter.com/jbE1P6fbTm
— Sharmila Sahibah faruqui S.I (@sharmilafaruqi) October 12, 2021
رہنما پی پی پی شرمیلا فاروقی نے اپنے والد سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ آپ ہمشہ میرے ساتھ رہیں گے‘‘۔
شرمیلا فاروقی کے مطابق ان کے والد کی نماز جنازہ بعد نماز عصر رحمانیہ مسجد طارق روڈ میں ادا کی جائے گی۔
خیال رہے کہ محمد عثمان فاروقی سابق چیئرمین پاکستان سٹیل بھی رہ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

