Advertisement

حکومت کوٹلی کی عوام کے مسائل کے حل کیلئے  کام کرائے گی، صدر آزادکشمیر

صدر آزاد جموں وکشمیر

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کوٹلی کی عوام کے مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرائے گی۔

 تفصیلات کے مطابق صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کوٹلی میں ایک  جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جارحانہ انداز میں مسئلہ کشمیر کو سفارتی سطح پر اُٹھانا شروع کر دیا ہے اور ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ اپنی جدوجہد میں تنہا نہیں بلکہ آزادکشمیر کا بچہ بچہ اُن کی اس جدوجہد میں اُن کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

 صدر آزاد جموں وکشمیر نے کہا ہے کہ میں نے حکومت سے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں جلد بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں، اسی طرح احتساب کا عمل بھی جلد شروع کیا جائے تاکہ آزادکشمیر میں گڈ گورننس قائم ہو اور کرپشن سے پاک معاشرے کی تشکیل ممکن ہو سکے۔

 سلطان محمود چوہدری نے یہ بھی  کہا کہ ہمارا عوام سے وعدہ ہے کہ جہاں ہم احتساب بیورو کے ساتھ ساتھ عوامی احتساب بھی کریں گے جن کرپٹ لوگوں کے نام میرے سامنے آئیں گے میں عوام کے سامنے رکھوں گا۔

صدر آزاد جموں وکشمیر کا کہنا تھا کہ کوٹلی کے عوام نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے اور میں نے اپنے دور میں کوٹلی کے لئے ترقیاتی کام کیے تھے لہذا اب جبکہ ہماری اپنی حکومت ہے ہماری حکومت کوٹلی کی عوام کے مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرائے گی۔

Advertisement

 سلطان محمود چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوٹلی کے عوام نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے اور میں نے اپنے دور میں کوٹلی کے لئے ترقیاتی کام کیے تھے لہذا اب جبکہ ہماری اپنی حکومت ہے ہماری حکومت کوٹلی کی عوام کے مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرائے گی۔

صدر آزاد جموں وکشمیر  نے کہاکہ بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے اور بھارتی قابض افواج نے کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کی انتہا کر دی ہے۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری  کا کہنا تھا کہ کشمیریوں سے اُن کی زمین چھینی جا رہی ہے انہیں اپنے گھروں سے بے دخل کیا جا رہا ہےجبکہ ہندوستانی قابض افواج بچوں، جوانوں اور بوڑھوں کوعقوبت خانوں میں ڈال رہی ہے جہاں پر اُن کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سلطان محمود چوہدری  نے کہا کہ بھارت کے ان مظالم کو بے نقاب اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کے لئے میں بین الاقوامی فورمز اور دنیا کے طاقتورایوانوں میں مظلوم کشمیری عوام کی آواز پہنچاؤں گا۔

صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری  نے مزید کہا کہ ہماری حکومت آزادکشمیر میں گڈ گورننس اور لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
رواں مالی سال کے ٹیکس اہداف میں کمی کیلئے آئی ایم ایف جائزہ مشن رضا مند
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے میں غیرمعمولی پیشرفت
غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کا معاہدہ دیرپا امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم
غزہ کے شہداء کو مفتی محمود کانفرنس میں خراجِ عقیدت پیش کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن
بلاول بھٹو نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا
لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت کی نماز جنازہ چکلالہ میں ادا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version