Advertisement

منشیات اور تشدد کے خاتمے کیلئے شعور اجاگر کرنے میں میڈیا کا کردار اہم ہے، کامران بنگش

کامران بنگش

امپورٹڈحکومت نے پاکستان کے امن کا کباڑا کردیا ہے، کامران بنگش

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے کہا کہ منشیات اور تشدد کے خاتمے کیلئے شعور اجاگر کرنے میں میڈیا کا کردار اہم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے منشیات اور تشدد کے رجحانات کے خاتمے کے لئے سرخ ربن کے عالمی ہفتے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ منشیات اور تشدد کے رجحان کے خلاف 31 اکتوبر تک خیبرپختونخوا میں ریڈ ربن ویک منایا جارہا ہے۔

کامران بنگش نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان کی سربراہی میں خیبرپختونخوا حکومت منشیات کی بیخ کنی میں سرگرم ہے، وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر 2019 میں محکمہ ایکسائز کا نارکوٹکس کنٹرول ونگ قائم کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نارکوٹکس کنٹرول ونگ نے کامیاب کارروائیوں میں ٹنوں منشیات اور سینکڑوں اسمگلر پکڑے ہیں، منشیات اور تشدد کے خلاف شعور سے ہی اس کا تدارک ہوگا۔

کامران بنگش نے کہا کہ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں انہیں نشہ اور تشدد سے بچانا قومی فریضہ ہے، ریڈ ربن ویک میں تعلیمی اداروں و عوامی مقامات پر منشیات اور تشدد کے خلاف تقاریب منعقد ہوں گی، کالج و یونیورسٹیوں کے طلبہ، اساتذہ اور علماء کرام منشیات کی حوصلہ شکنی کے لئے فعال کردار ادا کریں۔

Advertisement

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے مزید کہا کہ منشیات اور تشدد کے خاتمے کے لئے شعور اجاگر کرنے میں میڈیا کا کردار اہم ہے، صحتمند نوجوان ہی کامیاب پاکستان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version