ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کامیابی پاکستان اور کرکٹ کی ہی ہوگی، ایڈمنسٹریٹر کراچی

کراچی کی بہتری کیلئے کام کرتے رہیں گے، میئرکراچی
ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کامیابی پاکستان اور کرکٹ کی ہی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے گرین شرٹس کے لئے خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شائقین کرکٹ کی نظریں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ پر ہیں۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا ہے کہ پاکستانی بلے باز اور بالرز کھل کر کھیلیں، پوری قوم کی دعائیں اور تمنائیں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کامیابی پاکستان کی اور کرکٹ کی ہوگی، بھارت کے ساتھ اہم میچ میں پاکستانی فیلڈنگ کا اہم رول ہوگا۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا ہے کہ پاکستانی شائقین کرکٹ کے لئے بھی میچ بہت اہم ہے، دعائیں ساتھ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

