خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کارروائی، 1400 کلو سے زائد مضر صحت گڑ برآمد

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں 2 ملزمان گرفتار کر کے 1400 کلو سے زائد مضر صحت گڑ برآمد کرلیا گیا ہے۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گڑ کی تیاری میں چینی اور مضر صحت کیمکلز کا استعمال کیا جارہا تھا۔
اسکے علاوہ مردان سٹی میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر بھی 5 بیکری یونٹس سیل کر کے بیکری یونٹس سے 250 کلو غیر معیاری سویٹس اور بیکری پراڈکٹس برآمد کرلیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ کارروائی میں بڑی تعداد میں بوسیدہ انڈے بھی برآمد کرکے ضائع کردیے گئے ہیں۔
Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement