پی سی بی انڈر 16اسکولز کرکٹ چیمپئین شپ کی اختتامی تقریب

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) انڈر 16 اسکولز کرکٹ چیمپئین شپ کی اختتامی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی سنٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام وزیراعلیٰ پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت پی سی بی انڈر 16اسکولز کرکٹ چیمپئین شپ پنجاب کا فرسٹ فیزکے 18 اضلاع میں ڈویژنل فائینلزکا اختتام ہوا۔
گورنمنٹ ہائی اسکول قلعہ لکشمن سنگھ لاہورنے شیخو پورہ کوہرا کر ڈویژنل چیمپئن شپ ٹرافی جیت لی۔
پی سی بی انڈر 16اسکولز کرکٹ چیمپئین شپ کی تقریب میں عبداللہ سمبل، صوبائی سیکرٹری خزانہ و چیئرمین پی سی بی سنٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن محمدغلام فرید، سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کاشف مرزا، صدر آل پاکستان پرائیویٹ ا سکولز فیڈریشن نورالامین، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کیپٹن عثمان ،کمشنر لاہور ڈویژن ڈاکٹر سہیل شہزاد،اسپیشل سیکرٹری ایجوکیشن عبداللہ خرم نیازی، سی ای او پی سی بی حسنین عباس مرزا ،چئیرمین لاہور اسکول سسٹم محمدغلام فرید،ڈائیریکٹرپنجاب اور حکومت پنجاب کےدیگرسنئیر افسران بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

