کراچی اور کوئٹہ سےلاہور آنے والی ٹرینوں کا شیڈول متاثر،مسافر پریشان

کراچی اورکوئٹہ سے لاہور آنے والی ٹرینوں کا شیڈول متاثرہوگیا جس کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی شاہ حسین ایکسپریس 1 گھنٹے 05 منٹ تاخیر سے آرہی ہے جبکہ کراچی سے لاہور آنے والی بزنس ایکسپریس2 گھنٹے 25 منٹ تاخیر کا شکار ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس 3 گھنٹے 40 منٹ لیٹ آرہی ہے جبکہ کراچی سے براستہ فیصل آباد راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس 1گھنٹے 20منٹ لیٹ ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کراچی سے لاہور آکر پشاور جانے والی خیبر میل 55 منٹ کی تاخیر کا شکار ہے جبکہ کراچی سے براستہ فیصل آباد ملکوال جانے والی ملت ایکسپریس 1 گھنٹے 50منٹ تاخیر کا شکار ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی سے براستہ پاکپتن لاہور آنے والی فرید ایکسپریس 55 منٹ لیٹ ہے جبکہ کراچی سے لاہورآکر راولپنڈی جانے والی تیز گام 1گھنٹے 20 منٹ تاخیر کا شکار ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی سے براستہ فیصل آباد راولپنڈی جانے والی سر سید ایکسپریس 50 منٹ تاخیر کا شکار ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ سے لاہور آکر پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس 50 منٹ کی تاخیر کا شکار ہے جبکہ کراچی سے لاہور آکر اسلام آباد جانے والی گرین لائن 1 گھنٹہ تاخیر کا شکار ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News