پاکستان اور بھارت کا میچ کوئی عام میچ نہیں ہوتا،سریش رائنا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین سریش رائنا نے کا ہے کہ پاکستان اور بھارت کا میچ کوئی عام میچ نہیں ہوتا ہے، اس دوران سب کے دلوں کی دھڑکن تیز ہوجاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین سریش رائنا نے اپنے ایک بیان میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے مقابلے کو نارمل میچ ماننے سے انکار کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اور بھارتی کرکٹر اس طرح کے مقابلے سے قبل کہتے ہیں کہ یہ عام میچ ہے لیکن حقیقتاً ایسا نہیں ہے۔
34 سالہ سریش رائنا جو 226 ایک روزہ اور 78 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھارت کی نمائندگی کرچکے ہیں کہتے ہیں کہ پاک، بھارت میچ کے دوران دونوں ہی ٹیموں پر پریشر ہوتا ہے۔
سریش رائنا کا کہنا تھا کہ اس میچ میں جو بھی ٹیم پریشر کو بہتر انداز میں ہینڈل کرلیتی ہے وہ میچ جیت جاتی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ورلڈ کپ کے ایک روزہ یا ٹی ٹوئنٹی مقابلے ہوں، پاکستان کے خلاف اب تک بھارت ناقابل شکست ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جس میدان پر پاکستان اور بھارت کے درمیان 24 اکتوبر کو میچ کھیلا جانا ہے، اس پر پاکستان نے 2016ء سے اب تک 6 میچز کھیلے ہیں اوروہ تمام ہی میں فاتح رہی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 24 اکتوبر کو کھیلے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

