وزیر اعظم ہاؤس کا جعلی سیکشن افسر بن کر لوگوں کو لوٹنے والا جعل ساز گرفتار،ایف آئی اے

فیڈرل انوسٹیگیشن اتھارٹی (ایف آئی اے )اینٹی کرپشن سیل نے کارروائی کرتے ہوئے وزیر اعظم ہاؤس کا جعلی سیکشن افسر بن کر لوگوں کو لوٹنے والے جعل ساز کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم جعلی پارٹی نیشنل پیس کونسل فار انٹر فیتھ ہارمنی پاکستان کا خود ساختہ چیئرمین بھی بنا ہوا تھا۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم مصطفی انصاری لوگوں سے لاکھوں روپے لے کر جعلی لیٹر پر گاڑیوں کیلئے گرین نمبر پلیٹ کا جعلی این او سی جاری کرتا تھا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم جعلی تنظیم نیشنل پیس کونسل فار انٹر فیتھ ہارمنی پاکستان کا عہدہ دینے پر بھی فراڈ کر چکا ہے ۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم سے وزیر اعظم ہاؤس کے جعلی لیٹر پیڈ،کمپیوٹرز، مختلف محکموں کی مہریں،جعلی سرکاری دستاویز برآمد کر لی گئی ہیں۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم نے نیشنل پیس کونسل کی جعلی ویب سائیڈ بنا رکھی تھی جو کہ پی ٹی اے سے بلاک کروا دی گئی ہے،ملزم نے نیشنل پیس کونسل کے نام سے پارٹی رجسٹرڈ کروائی۔
ایف آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News