Advertisement

آج پنڈورا لیکس نے عمران احمد نیازی کا پنڈورا کھول دیا ہے، احسن اقبال

احسن اقبال

احسن اقبال تین روزہ دورہ پر چین روانہ

مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آج پنڈورا لیکس نے عمران احمد نیازی کا پنڈورا کھول دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج صادق و امین کی 2 آف شور کمپنیاں اور نکل آئی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ لیکس ابھی آئی نہیں ترجمانوں نے صفائیاں دینی شروع کردی ہیں، اس سے صاف پتا چلتا ہے کہ چور کی داڑھی میں تنکا ہے، ترجمان کہتے ہیں تحائف کی تفصیل سے عرب ممالک کے سربراہ ناراض ہو جائیں گے، عرب ممالک کے سربراہ کیوں ناراض ہوں گے، انہوں نے کوئی سستے تحفے تو نہیں دیئے، مسئلہ صرف یہ ہے کہ تفصیل بتانے سے کپتان کی چوری پکڑی جائے گی۔

احسن اقبال نے کہا ہے کہ کتنے شرم کی بات ہے آج سوشل میڈیا گھڑی بیچنے کی کہانیوں سے بھرا پڑا ہے، یہ کہانی ہر پاکستانی کے لیے باعث شرم ہے، تحقیقات ہونی چاہیے، اگر یہ بات درست ہے تو عمران نیازی کو فوری مستعفیٰ ہونا چاہیے۔

مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری کا کہنا ہے کہ تحائف کی تفصیل نہ بتانا دراصل عمران نیازی کا اقرار جرم ہے، اس سے پتہ چلتا ہے کہ دال میں کالا نہیں، بلکہ دال میں سوپر کالا ہے، بڑا ایماندار بنتا تھا، ایمانداری کا لبادہ اوڑھ کر عوام کو بے وقوف بنایا گیا، اس کرپٹ، نااہل اور نالائق حکومت کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

Advertisement

احسن اقبال نے کہا ہے کہ اسمبلی اجلاس میں مسلسل آٹھ دن کورم توڑ کے ارکان اسمبلی نے وزیر اعظم پر عدم اعتماد کردیا ہے، میں صدر پاکستان مطالبہ کرتا ہوں وزیر اعظم کو دوبارہ اعتماد کا ووٹ لینے کا حکم جاری کریں۔

مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے مزید کہا ہے کہ الیکشن چرانے کی ان کی اسکیم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پاکستانی عوام مہنگائی، بے روزگاری اور مایوسی کا ان سے ووٹ کے ذریعے انتقام لے گی، آئندہ الیکشن میں ان کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version