Advertisement

وٹامن ڈی کے جلد پر حیرت انگیز فوائد

ہمارے جسم میں وٹامنز کی کمی مختلف مسائل پیدا کر سکتی ہے ،ہماری جِلد اور بالوں کو کچھ وٹامن اور معدنیات کی ضرورت ہوتی ہے جس کی وجہ سے  وٹامن ڈی کو ہمارے جسم کے لئے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔

سورج کی روشنی کی کمی اور ناقص خوراک وٹامن ڈی کی کمی کی دو عام وجوہات ہیں ،جسم میں وٹامن ڈی کی کمی جِلد کے بہت سے مسائل جیسے خشک جِلد کا باعث بن سکتی ہے۔

اس کے علاوہ وٹامن ڈی میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات بھی ہوتی ہیں، اس کی کمی جِلد پر کیل مہاسوں کا سبب بن سکتی ہے اور ساتھ ہی اس کی کمی جھریوں اور باریک لکیروں کی ظاہری شکل کا باعث بھی بن سکتی ہے۔

سورج کی روشنی جسم میں وٹامن ڈی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے،  خاص طور پر ہائی ایس پی ایف سنسکرین کے بغیر تاہم کئی غذائی ذرائع ایسے ہیں جو غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں جنہیں آپ متبادل کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں جیسے انڈے کی زردی، بعض مچھلیاں (سالمن ، سارڈینز، ٹونا) اور وٹامن ڈی سے بھرپور دیگر غذائیں۔

اس کے علاوہ وٹامن ڈی سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے، یہ ہلکے سے درمیانے درجے کی سوزش کے طور پر کام کرتا ہے۔

Advertisement

وٹامن ڈی میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے یہ جِلد کو جراثیم اور نقصان دہ کیمیکل سے بچاتا ہے۔

یہ ماحولیاتی نقصانات کو کم کرتا ہے اور ایک اینٹی آکسیڈینٹ کے طور پر کام کرتا ہے اور ہمیں قبل از وقت بوڑھا ہونے سے بچاتا ہے۔

وٹامن ڈی میں نمی ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ ہماری جِلد کو پانی کی کمی سے محفوظ رکھتا ہے اور یہ مدافعتی نظام کے خلیوں کی پیداوار کو بڑھا کر جِلد کی قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version