Advertisement

صرف ویکسینیشن ہی کورونا وائرس کے خلاف واحد اور موثر علاج ہے، عمران سکندر بلوچ

پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ صرف ویکسینیشن ہی کورونا وائرس  کے خلاف واحد اور موثر علاج ہے۔

تفصیلات کے مطابق پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی ہوئی ہے، کورونا کیسز میں اضافہ کے  پیشِ نظر مختلف سیکٹرز کے  اسپیشل ایس او پیز جاری کر دئیے ہیں-

پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ تمام شہری خاص طور پر کورونا کی  مکمل احتیاط ملحوظ خاطر رکھیں، صرف اور صرف  ویکسینیشن ہی کورونا وائرس  کے  خلاف  واحد اور موثر علاج ہے، 12 سال سے زیادہ عمر  کے تمام افراد کا فوری طور پر ویکسین لگوانا ناگزیر ہے۔

پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے 508 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی ٹوٹل تعداد 434,661 ہو گئی ہے، اب تک صوبہ بھر میں407,350 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18,304 ٹیسٹ کئے گئے ہیں، صوبہ بھر میں اب تک مجموعی طور پر 7,493,368 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ  گزشتہ روز صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کی مجموعی مثبت شرح 2.8 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، لاہور میں مثبت شرح 5.2 فیصد ریکارڑ کی گئی ہے،اولپنڈی 1.9 فیصد اور فیصل آباد میں 2.8 فیصد، ملتان میں 2.9 فیصد اور گوجرانوالہ میں 2.4 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔

Advertisement

پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں، بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات  سے مکمل اجتناب کریں، سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version