Advertisement

دورہ پاکستان کی منسوخی انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو لے ڈوبی

انگلینڈ کرکٹ بورڈ(ای سی بی) کے چیئرمین آئن واٹمور مستعفی ہوگئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق چیئرمین انگلینڈ کرکٹ بورڈ ( ای سی بی )آئن واٹمور کودورہ پاکستان منسوخ کرنےپرتنقیدکاسامناتھا آئن واٹمور 10ماہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے عہدے پر تعینات رہے۔

. برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ  واٹمور بورڈ آف گوررنرز کی باہمی رضامندی کے بعد عہدے سے الگ ہوئے ہیں۔

برطانوی میڈ یا کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ  بورڈ کے سربراہ صرف 10 ماہ عہدے پر رہ سکے جبکہ  5 سال عہدے کی مدت تھی۔

ای سی بی کے چیئرمین پاکستان میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو نہ بھیجے کا پریشر نہ سنبھال سکے ، سابق کرکٹرز نے انگلینڈ بورڈ پر پاکستان ٹیم نہ بھیجے پر سوالات اٹھائے تھے۔

Advertisement

انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی ) کے چیئرمین آئن واٹمور کا کہنا ہے کہ کوروناوباسےقبل میری تعیناتی ہوئی تھی، کورونا وبااور مسلسل بائیو سیکیور ببل میں رہ کر کام کرنا مشکل ہے۔

 آئن واٹمور کا کہنا تھا کہ  بورڈ کی رضامندی سے عہدےسے مستعفی ہوا ہوں، امید ہے اس دوران میں انگلینڈکرکٹ بورڈ نیا چیئرمین ڈھونڈ لے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارتی دباؤ پر میچ ریفری کی ملی بھگت کا بھانڈا پھوٹ گیا
ایشیا کپ 2025: آئی سی سی نے اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا
ایشاکپ؛ یو اے ای نے عمان کو شکست دے دی
ایشیا کپ: میچ ریفری کی تبدیلی تک پاکستان کا مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ
بھارت کی قومی ٹیم بھی انتہاپسندوں کے نرغے میں، ہاتھ نہ ملانے کی وجہ سامنے آگئی
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version