ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،اسکاٹش ٹیم کی جرسی ڈیزائن کرنے والی 12سالہ بچی کے دنیا بھر میں چرچے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کی کٹ ڈیزائن کرنے والی بارہ سالہ ربیکا ڈاونی کو دنیا بھر سے داد مل رہی ہے،اس وقت 12 سالہ ڈیزائنر سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسکاٹش کرکٹ بورڈ نے ربیکا ڈوانی کی ایک تصویر اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی جس میں وہ ٹی وی کے سامنے کھڑی ہیں اور پس منظر میں اسکاٹ لینڈ کا میچ جاری ہے۔
https://twitter.com/CricketScotland/status/1450390949134229507
بورڈ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کی کٹ ڈیزائنر ہیں۔
اس دوران آئی سی سی نے اسکاٹ لینڈ کرکٹ بورڈ کی ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے ربیکا کے کام کو خوب سراہا۔
اسکاٹش جرسی جامنی اور سیاح سمیت دیگر رنگوں کے ملاپ سے بنائی گئی ہے، سامنے حصے پر قوم کا نام اور لوگو درج ہے۔
خیال رہے کہ اسکاٹ لینڈ کرکٹ بورڈ نے ٹیم کی جرسی اور کٹ کے ڈیزائن کے لیے ایک آن لائن مقابلہ کر وایا تھا، جس میں 200 سے زائد اسکول کے بچوں نے حصہ لیا تھا۔
مذکورہ مقابلے میں ربیکا فاتح قرار پائیں اور ان کے بہترین ڈیزائن والی کٹ کو ورلڈکپ کے لیے منتخب کیا گیا۔
بارہ سالہ ڈیزائنر اور اس کی فیملی کو زمبابوے کے خلاف اسکاٹ لینڈ کے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔
اسے پروڈکشن لائن کی طرف سے پہلی شرٹ بھی تحفے میں دی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

