Advertisement

بے بنیاد پروپیگنڈا بھارت کی فرسٹیشن کامنہ بولتا ثبوت ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بے بنیاد پروپیگنڈا بھارت کی فرسٹیشن کامنہ بولتا ثبوت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کا جامع جائزہ لیا گیا جبکہ ملک کی داخلی سلامتی اور بارڈر مینجمنٹ کا  بھی جائزہ لیا گیا۔

Advertisement

کور کمانڈرز کانفرنس میں شرکاء کو پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

کانفرنس میں بھارتی فوج کے پراپیگنڈہ پر سخت ردعمل دیا گیا جبکہ پاکستان کی علاقائی سالمیت کے لیے تمام ضروری اقدامات کا  بھی عزم کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق پاک فوج نےمختلف ممالک کےافواج کساتھ انسداددہشتگردی کی مشترکہ مشقیں کی ہیں۔

کور کمانڈرز کانفرنس  میں شرکاء نے بھارتی ملٹری کےگمراہ کن پروپیگنڈاکاشدیدنوٹس  لیتے ہوئے کہا کہ قربانیوں سےحاصل امن واستحکام  کوتباہ کرنےکی سازش ناکام بنادیں گے۔

 شرکاء نے افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال اورانسانی بحران پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ بامقصد بات چیت اورعالمی تعاون سےافغانستان میں دیرپاامن واستحکام کی راہ ہموارہوگی۔

کور کمانڈرز کانفرنس  میں  شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نےفارمیشنزکی آپریشنل تیاریوں کوسراہا جبکہ آرمی چیف نے غیرملکی افواج کیساتھ تربیتی مشقوں کےانعقادپر بھی  اطمینان کا اظہار کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بےبنیادپروپیگنڈابھارت کی فرسٹیشن کامنہ بولتاثبوت ہے، یہ پروپیگنڈامقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سےتوجہ ہٹانےکی کوشش ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version