Advertisement

جنوبی افریقی کرکٹر ڈی کوک نے گھٹنے نہ ٹیکنے پر معافی مانگ لی

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر 12مرحلے میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جانے والے میچ سے قبل گھٹنے نہ ٹیکنے کے معاملے پر جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بیٹسمین  کوئنٹن ڈی کوک نے معافی مانگ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ جنوبی افریقہ نے ٹوئٹر پر کوئنٹن ڈی کوک کا معافی نامہ جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے رویے کی معذرت کی ہے۔

Advertisement

کرکٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ میں اپنی ٹیم کے ساتھیوں اور مداحوں سے معافی چاہتا ہوں، اگر میرے گھٹنے ٹیکنے سے دوسروں کو تعلیم دینے میں مدد ملتی ہے اور دوسروں کی زندگیوں میں بہتری آتی ہے تو میں ایسا کرنے میں خوشی محسوس کروں گا۔

ڈی کوک نے کہا کہ میں نسل پرستی کے خلاف کھڑا ہونے کی اہمیت اور مثال قائم کرنے کے لیے کھلاڑیوں کی ذمے داریوں کو سمجھتا ہوں مگر ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں گھٹنے نہیں ٹیکے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں نے کسی کو عزت نہیں دی۔

ان کا کہنا تھا کہ  گھٹنے کے بل کھڑا ہونے کے بارے میں ہمیں میچ کی صبح اس وقت بتایا گیا جب ہم کھیلنے جارہے تھے۔

وکٹ کیپر نے معافی نامے میں کہا کہ اگر کسی کا دل دکھا ہے تو میں بہت معذرت کرتا ہوں، میرے لیے بلیک لائیوز کی بہت اہمیت ہے، میں نسل پرست نہیں ہوں۔

ڈی کوک کا مزید کہنا تھا کہ  اپنے ملک کے لیے کھیلنے سے بڑھ کر میرے لیے کوئی اور اچھی چیز نہیں ہوگی، اگر مجھے ٹیم میں رکھا جاتا ہے تو کھیلنے میں خوشی محسوس کروں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version