ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،انگلش بیٹسمین لیام لیونگسٹون کی ویسٹ انڈیز کے خلاف شرکت مشکوک

انگلش بلے بازلیام لیونگسٹون کی انجری مسائل کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف ابتدائی میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔
انگلش کرکٹ ٹیم کے ترجمان کے مطابق لیونگسٹون بھارت کے خلاف کھیلے گئے ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں فیلڈنگ کے دوران انگلی کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث ان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ابتدائی میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔
انگلش کرکٹ ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سوجن کم ہو جائے تو اس کے بعد ہی ان کی انجری کی نوعیت کے بارے معلوم ہو سکے گا تاہم اس وقت کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہو گا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں 23 اکتوبر کو مدمقابل ہوں گی۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement

