Advertisement

وطن کی سلامتی کی خاطر جان قربان کرنے والوں پر پوری قوم کو ناز ہے، وزیر داخلہ

شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وطن کی سلامتی کی خاطر جان قربان کرنے والوں پر پوری قوم کو ناز ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ دوران آپریشن آئی ای ڈی دھماکے سے ایف سی کے جوانوں کی شہادت کی اطلاع پر بہت دکھ ہوا ہے۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید لکھا ہے کہ وطن کی سلامتی کی خاطر جان قربان کرنے والوں پر پوری قوم کو ناز ہے۔

Advertisement

 واضح رہے کہ اس سے قبل ضلع باجوڑ میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے پولیس کے ہمراہ سرچ آپریشنز کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں 2 سپاہی اور پولیس کانسٹیبل شہید ہوئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ رات ضلع باجوڑ میں سیکورٹی فورسز نے پولیس کے ہمراہ سرچ آپریشنز کیے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران ڈبرئی میں آئی ای ڈی دھماکہ ہوا جس میں 2 ایف سی سپاہی اور 2 پولیس کانسٹیبل شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شہداء میں کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ لانس نائیک مدثر اور کراچی کے رہائشی 26 سالہ سپاہی جمشید شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version