Advertisement

پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ، سوئی سدرن گیس کمپنی نے دفاعی چیمپئین کے آر ایل کو ہرا دیا

13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے دفاعی چیمپئین  کے آر ایل کو 3ـ0 گول سے ہرا دیا جبکہ پاکستان واپڈا اور پاکستان آرمی کی ٹیموں کے درمیان میچ 1ـ1 گول سے برابر رہا۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل ا سٹیڈیم راولپنڈی میں جاری لیگ کے کھیلے گئے پہلے میچ میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے دفاعی چمپئن کے آر ایل کو 3ـ0 گول سے ہرا دیا، وقفے تک سوئی سدرن گیس کمپنی کو دفاعی چمپئن کے آر ایل کے خلاف 2ـ0 گول سے برتری حاصل تھی۔

 دوسرے ہاف   میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ3ـ0 گول سے جیت لیا ،فاتح ٹیم کی جانب سے سعد اللہ نے دو گول اور محمد طاہر نے ایک گول کیا۔

دوسرا کھیلا گیا میچ پاکستان واپڈا اور پاکستان آرمی کی ٹیموں کے درمیان 1ـ1 گول سے برابر رہا۔

وقفے تک پاکستان آرمی کو پاکستان واپڈا کے خلاف ایک گول کی برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں پاکستان واپڈا نے گول کرکے مقابلہ 1ـ1 گول سے برابر کردیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کرکٹ بورڈ سے بڑا استعفیٰ آگیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے راؤنڈ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کے اسکلز کیمپ کا انعقاد
ٹیم رینکنگ؛ ٹیسٹ میں آسٹریلیا، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کا پہلا نمبر
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
بڑا استعفیٰ آگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version