Advertisement

شاہد خاقان عباسی سمیت تمام درباری کرپشن کی جوابدہی سے قاصر ہیں، شہباز گِل

شہباز گِل

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی سمیت تمام درباری کرپشن کی جوابدہی سے قاصر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ صاحبِ اقتدار قانون کے سامنے جوابدہ ہوئے ہیں۔

شہباز گِل نے کہا ہے کہ موصوف ہر بار عدالت کے باہر آکر کیمرے لگانے کی دھائی دیتے ہیں، اگر عدالتوں میں کیمرے لگائے گئے تو درباری منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مزید کہا ہے کہ عدالت کے پاؤں پڑنا اور باہر آکر وکٹری کے نشان بنانا انکا وطیرہ ہے۔

 اس سے قبل سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہبازشریف، احسن اقبال کو بغیر ثبوت جیل میں ڈالا گیا، پنڈورا پیپرزمیں شامل 700 افراد کو بھی جیل میں ڈالا جائے، عوام جاننا چاہتی ہے یہ 700 افراد کون ہیں۔

Advertisement

 انہوں نے کہا کہ 700 افراد کی ذمے داری ہے وہ جواب دیں ، نوازشریف جےآئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے، آج وزراء نہیں ہوسکتے؟

شاہد خاقان نے مزید کہا تھا کہ جوطریقہ نوازشریف کےساتھ اپنایا ان کے ساتھ بھی وہی کیا جائے،700 افراد کے خلاف جے آئی ٹی بناکر تصاویر میڈیا پردی جائیں، پاناما کے بعد نوازشریف کے ساتھ جو ہوا 700 کے ساتھ بھی وہی ہونا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا مزید کتنا اضافہ؟
سانگھڑ: پسند کی شادی کرنے پر شوہر قتل، لڑکی اغوا، تین افراد زخمی
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
Next Article
Exit mobile version