Advertisement

شعیب اختر نے تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر  شعیب اختر نے پی ٹی وی اسپورٹس کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز کے ساتھ پیش آنیوالے واقعے پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی ہدایت پر قائم کی گئی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا  ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے بول نیوز ا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان سے کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کیلئے کہا گیا لیکن انھوں نے پیش ہونے سے انکار کر دیا ہے کیونکہ اس واقعے کی پوری ویڈیو موجود ہے جسے دیکھ کر آسانی سے فیصلہ کیا جا سکتا ہے کہ سچ کیا ہے۔

شعیب اختر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے بارے میں یہ کہا جا رہا ہے کہ وہ پی ٹی وی سے کنٹریکٹ کے باوجود دوسرے ٹی وی چینلز پر بھی بیٹھ کر تبصرے کرتے رہے ہیں۔

شعیب اختر کا مزید کہنا تھا کہ یہ بالکل علیحدہ معاملہ ہے جس کا اس واقعے سے قطعا  ًکوئی تعلق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ 26 اکتوبر کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے بعد سرکاری ٹی وی پر لائیو شو کے دوران پروگرام کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے ویون رچرڈز اور ڈیوڈ گاور سمیت دیگر مہمانوں کے سامنے شعیب اختر سے شو چھوڑ کر جانے کا کہا تھا۔

Advertisement

 آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی پر اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے حارث رؤف کی تعریف کی اور اس کا کریڈیٹ لاہور قلندرز کے پلیئر ڈولپمنٹ پروگرام کو دیا۔

 سرکاری ٹی وی کے میزبان کو قلندرز کی تعریف شاید پسند نہ آئی اور جواب میں وہ شعیب اختر سے ہی نا شائستہ رویہ اپنا بیٹھے اور انہیں شو سے اٹھ جانے کو کہہ دیا۔

 شعیب اختر نے معاملے کو رفع دفع کرنے کی کوشش کی لیکن جب بات نہ بنی تو شعیب اختر ناصرف شو چھوڑ کر چلے گئے بلکہ انہوں نے پی ٹی وی سے بھی استعفیٰ دےدیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version