گوجرہ موٹر وے زیادتی، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے گوجرہ کے قریب موٹروے پر لڑکی سے زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ملزمان کی فی الفور گرفتاری اور سخت قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ لڑکی کو انصاف کی فراہمی کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں۔
واضح رہے کہ گوجرہ کے قریب موٹر وے ایم فور پر کار میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کی گئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی لڑکی کو بوتیک پر نوکری کا جھانسہ دے کر گوجرہ بلایا تھا اور موٹروے پر کار میں زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس کے بعد لڑکی کو فیصل آباد انٹر چینج پر پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

