Advertisement

بابراعظم نے اپنی 27 ویں سالگرہ 36 ہزار فٹ بلندی پر منائی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنی 27 ویں سالگرہ 36 ہزار فٹ بلندی پر منائی،کیک پر بیٹ، گیند بنی ہوئی تھی، بابرکو کِنگ بتاتے ہوئے تاج بھی بنا ہوا تھا ، انکے پسندیدہ آئی فون، آئی پوڈز،کار کی شکل بھی کیک کا حصہ تھے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے دبئی روانگی سے قبل لاہور ائیر پورٹ پر بھی سالگرہ منائی،2015ء سے اب تک 35 ٹیسٹ، 83 ون ڈے اور 61 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے بابراعظم 1994ء کو لاہور میں پیدا ہوئے ۔

 انہوں نے اپنی 27 ویں سالگرہ کا کیک خصوصی طیارے میں 36 ہزار فٹ کی بلندیوں پر ساتھی کرکٹرز کے ساتھ کاٹا جس میں ساتھی کرکٹرز کے علاوہ ٹیم آفیشلز اور پلیئرز کی فیملی کے اراکین بھی شریک ہوئے۔

پی سی بی نے اس تقریب کے مناظر جاری کئے جس میں ان کی تمام پسندیدہ چیزوں کو کیک کی شکل دی گئی ، کیک پر بیٹ اور گیند بھی بنی ہوئی تھی، بابرکو کِنگ بتاتے ہوئے تاج بھی بنا ہوا تھا ، اس کے علاوہ بابر کے پسندیدہ آئی فون، آئی پوڈز اورکار کی شکل بھی کیک کا حصہ تھے۔

ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں کیک کھلایا اور مبارک باد بھی دی، سوشل میڈیا پر فینز نے بھی بابراعظم کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version