Advertisement

صنعتکاروں کوبھی کمٹمنٹ کے مطابق صنعتی یونٹ لگانا ہونگے، صوبائی وزیر صنعت

میاں اسلم اقبال

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ صنعتکاروں کوبھی کمٹمنٹ کے مطابق صنعتی یونٹ لگانا ہونگے ۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے سول سیکرٹریٹ میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار کی قیادت میں ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں ایکسپورٹ پراسیسنگ زون کے امور پر بات چیت کی گئی۔

سول سیکرٹریٹ میں ہونے والی ملاقات کے دوران وفد نے ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں بنکنگ کی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا اور صنعت کاروں کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر صوبائی وزیر صنعت و تجارت  نے ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں بنکنگ کی سہولت کی فراہمی اور جائز مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے ایکسپورٹ پراسیسنگ زون سیالکوٹ میں بینک کے قیام کے لئے قطعہ اراضی فراہم کرنے کی ہدایت دیں۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں صنعتی یونٹس لگانے کیلئے پلاٹ مالکان 31دسمبر تک تعمیراتی کام شروع کریں، پراسیسنگ زون میں ترقیاتی کام جلد مکمل کرائیں گے۔

Advertisement

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ صنعتی مراکز کی سوفیصد آباد کاری سے ہی روزگار کےمواقع بڑھائے جا سکتے ہیں، صنعتکاروں کوبھی کمٹمنٹ کے مطابق صنعتی یونٹ لگانا ہونگے۔

اجلاس میں سیکرٹری صنعت و تجارت ڈاکٹر واصف خورشید، ایڈیشنل سیکرٹری ، ڈی جی انڈسٹریز ،ایم ڈی پیسک اور متعلقہ افسران بھی ملاقات میں موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
کراچی؛ بچیوں سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم کی تہلکہ خیز ابتدائی تفتیشی رپورٹ
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version