Advertisement

انصاف کا ایسا نظام ہو کہ مہنگائی سے تنگ عوام کو انصاف ملے، کیپٹن ر صفدر

کیپٹن ر صفدر نے کہا کہ انصاف کا ایسا نظام ہو کہ مہنگائی سے تنگ عوام کو انصاف ملے۔

تفصیلات کے مطابق کیپٹن ر صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعد رضوی کی رہائی میں حیلے بہانے ہورہے ہیں، این اے 14 مانسہرہ کا ایک کیس سپریم کورٹ میں 21 سال سے زیر التوا ہے، اس سارے نظام کو درستگی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ججز سارا دن محنت کرتے ہیں، عدالتوں کو وقت دیتے ہیں، پڑھائی کرتے ہیں اور ہم نے ججوں کو کیا دیا ہے؟ ججوں کی پینشن ٹھیک نہیں، پلاٹس اور گھر انکے پاس نہیں، ججوں کو اپنے بچوں کی شادیوں کی فکر ہوتی ہے، ہماری عدالتوں پر بہت بوجھ ہے۔

کیپٹن ر صفدر کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ ججوں کی سہولتوں میں اضافہ کیا جائے، ججوں کی زندگی میں سکون نہیں ہے، مجھے ججوں، وکلاء اور ڈاکٹروں پر ترس آتا ہے، آئین کے تحفظ کرنے والوں، خواہ وہ رضوی ہوں یا کوئی بھی پاکستانی شہری، انکو حقوق ملنے چاہیں، خدا اس ملک میں آئین کی حکمرانی قائم کرے، میڈیا آزاد ہو، ووٹ کو عزت ملے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے حقوق کی جنگ عدالتوں میں لڑ رہے ہیں، انصاف کا ایسا نظام ہو کہ مہنگائی سے تنگ عوام کو انصاف ملے، نواز شریف کے ووٹ کو عزت دو کے بیانیے میں یہ بات واضح ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ووٹ کی طاقت سے حکومتیں بنیں، ووٹ کی طاقت سے پارلیمنٹ کام کرے اور آئین کا تحفظ ہو۔

Advertisement

کیپٹن ر صفدر نے مزید کہا کہ آج میں 2 مختلف مقدمات میں پیش ہوا ہوں، نیب عدالت میں لیگی رہنما شمائلہ رانا پر پولیس والوں نے تشدد کیا، مجھے اس مقدمے میں نامزد کردیا، پولیس کو کیا حق ہے کہ وردی میں وکیلوں کی نمائندہ کو ماریں، ہم پرچوں سے نہیں گھبراتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version