Advertisement

پاکستان میں جاپانی کمپنیوں کیلئے سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان میں جاپانی کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جاپان کے سفیر کونینوری ماتسودا کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے الوداعی ملاقات ہوئی  جس میں دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال کیا گیا۔

ملاقات میں جاپانی سفیر نے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا کہ ٹیوٹا کمپنی پاکستان میں ہائبرڈ کار سازی کے شعبے میں بھاری سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہے۔

  جاپانی سفیر کا کہنا تھا کہ جاپان پاکستان سے تربیت یافتہ افرادی قوت کے حصول کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہا ہے اس ضمن میں ایک ہزار انجینیرز کے انٹرویو مکمل کیا جا چکے ہیں۔

جاپان کے سفیر  کونینوری ماتسودا کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں فوڈ پراسیسنگ پلانٹس لگانے کیلئے جاپان کی کئ بڑی کمپنیوں نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔جائیکا ملتان میں نکاسی ء آب کے نظام میں بہتری لانے کیلئے اقدامات اٹھائے گی۔

Advertisement

اس موقع پر وزیر خارجہ نے پاکستان اور جاپان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے جاپانی سفیر کی خدمات کو سراہا جبکہ وزیر خارجہ نے جاپانی سفیر کیلئے نیک خواہشات کا  بھی اظہار کیا۔

 دوران ملاقات وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں اقتصادی ترجیحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  مزید کہا کہ پاکستان میں جاپانی کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ پاکستان جاپان کے ساتھ متبادل توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سمیت باہمی دلچسپی کے شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے پر عزم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version