پارلیمانی عہدوں کے منصب اور احترام سے نابلد ہونا بدقسمتی ہے، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پارلیمانی عہدوں کے منصب اور احترام سے نابلد ہونا بدقسمتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے صدر عارف علوی کے قائد حزبِ اختلاف شہبازشریف کو خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پنک ربن کی آگہی مہم چلانے سے پہلے صدر عارف علوی کی اپنی آگہی بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ صدر صاحب کی آگاہی اور خدمت کے لئے عرض ہے کہ شہباز شریف قائد حزب اختلاف ہیں، اس منفی رویے اور سوچ نے پارلیمانی اور معاشرتی آداب، تحمل، برداشت اور احترام کی روایات تباہ کر کے رکھ دی ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ افسوس صدارتی منصب پر ہونے کے باوجود صدر صاحب آگاہ نہیں کہ اپوزیشن لیڈر کو مخاطب کرنے کے آئینی، جمہوری اور پارلیمانی آداب کیے ہیں؟ پارلیمانی عہدوں کے منصب اور احترام سے نابلد ہونا بدقسمتی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مزید کہا ہے کہ شہباز شریف نے خواتین کو علاج اور دوائی مفت فراہم کی، سنگین امراض کے علاج کے جدید ترین ڈسٹرکٹ صحت یونٹ اور اسپتال بنائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

