Advertisement

قوم کو پی ڈی ایم سے بہت توقعات وابستہ ہیں ، شہباز شریف

شہباز شریف

وزیراعظم شہبازسریف کے بطور انچارج وزیر ہوتے ہوئے گندم کی درآمد کا انکشاف

شہبازشریف نے کہا ہے کہ قوم کو پی ڈی ایم سے بہت توقعات وابستہ ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف سے پی ڈی ایم کے رہنما شاہ اویس نورانی کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی۔

ملاقات ماڈل ٹاﺅن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر کی رہائش گاہ پر ہوئی۔

اس موقع پر شہبازشریف نے پی ڈی ایم کراچی جلسے کے موقع پرمہمان نوازی پر شاہ اویس نورانی کا شکریہ ادا کیا جبکہ شہبازشریف نے شاہ اویس نورانی کی پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے کاوشوں کو سراہا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ عوام کی مہنگائی سے بس ہوچکی ہے جبکہ حکومت اپنی نااہلی اور کرپشن کے ہاتھوں بے بس ہے۔

Advertisement

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عوام مہنگائی سے پس چکی ہے، پی ڈی ایم عوام کے حق کی آواز پوری قوت سے سامنے لائے گی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ قوم کو پی ڈی ایم سے بہت توقعات وابستہ ہیں، مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں پی ڈی ایم تاریخی کردار ادا کرے گی۔

ملاقات میں پی ڈی ایم کے رہنما شاہ اویس نورانی کی جانب سے شہبازشریف کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا گیا۔

واضح رہے اس سے قبل اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ ن کے صدراور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے تیسری ترمیم کرکے این آراودیا،نیب آرڈیننس میں ترمیم کرکےخود کواورحکومت کواین آراودیاگیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب آرڈیننس میں ترمیم احتساب کی آڑمیں سراسرسیاسی انتقام ہے،کوئی شک نہیں نیب نیازی گٹھ جوڑاپوزیشن کونشانہ بنانے کے لیے ہے، نیب آرڈیننس میں ترمیم شیطانی ذہنیت کا واضح مظہر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version