Advertisement

پنجاب: بزرگ خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

پنجاب میں 80 سالہ بزرگ خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب راؤ سردارعلی خان کی ہدایت پر ڈی پی او نے فوری ایکشن کرتے ہوئے پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 80 سالہ بزرگ خاتون سے زیادتی اور تشدد کے واقعے میں ملوث ملزم مجاہد اور اس کے ساتھی کو ‏گرفتار کیا ہے۔ ‏

Advertisement

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو قرار ‏واقعی سزا دلوانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائےگی۔

انہوں نے کہا کہ بزرگ خاتون کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے خواتین اور بچوں سےزیادتی کےواقعات ‏کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام  میں کہا کہ اس واقعے کو اعلیٰ ترین سطح پر مانیٹر کیا جائے گا اور مجرم کو قرار واقعی سزا ملے گی۔

خیال رہے کہ 80 سالہ معمر خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ 7 نومبر کو کمالیہ کے گاؤں موضع کھوکھراں والی میں پیش آیا تھا۔

متاثرہ معمر خاتون نے الزام لگایا تھا کہ ملزم نے گھر میں اکیلا پا کر زیادتی کی اور فرار ہوگیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
588 خطرناک عمارتیں منہدم نہ ہو سکیں، شہریوں کی زندگیاں خطرے میں
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
روانڈا میں پاکستانی سفیر کا ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ اسپتال کا دورہ، دو طرفہ تعاون پر زور
کولاچی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،7 خوارجی ہلاک
سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version