Advertisement

ایشوریا رائے کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ؟

بالی ووڈ اداکارہ اور سابقہ مِس ورلڈ ایشوریا رائے بچن کے دوبارہ حاملہ ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ ایشوریا رائے بچن کے ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع ہے۔

حال ہی میں ایشوریا رائے بچن کو اپنے شوہر ابھیشیک بچن اور بیٹی کے ہمراہ ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن اپنی بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر ایک مختصر سفر کے لیے جا رہے تھے۔

Advertisement

تاہم دیکھا گیا کہ اداکارہ، جنہوں نے سیاہ لباس پہنا ہوا تھا، پرس سے اپنا پیٹ چھپا رہی تھیں۔

 بعد ازاں ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایشوریا رائے بچن حاملہ ہیں اور بہت جلد اُن کے ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع ہے۔

تاہم اس خبر کے حوالے سے  ابھی تک ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی جانب سے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

ایشوریا رائے بچن نے سال 2007 میں ابھیشیک بچن سے شادی کی تھی اور اُن کی ایک بیٹی ہے۔

ایشوریا بہت سے فلاحی تنظیموں کی برانڈ ایمبیسیڈربھی ہیں سال 2003 میں وہ پہلی بھارتی خاتون اداکارہ تھی جو کینیس فلم فیسٹیول کی جیوری میں شامل تھی۔

Advertisement

واضح رہے کہ ایشوریا رائے بچن نے 1994 میں مس ورلڈ کا خطاب جیتا تھا اور اس کے بعد سے وہ بالی ووڈ کے مشہور چہروں میں سے ایک بن گئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version