Advertisement

پاکستان نے امدادی سامان کے 7 ٹرک افغان حکام کے حوالے کر دیئے

پاکستان نے افغانستان کے عوام کے لئے سات ٹرک امدادی سامان افغان حکام کے حوالے کر دیا.

قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے بدھ کو یہ امداد طورخم بارڈر پر افغانستان کی عوام کے لئے انسانی امداد کے طور پر افغان حکام کے حوالے کی۔

اس موقع پر افغانستان کے لئے پاکستان کے خصوصی نمائندے محمد صادق بھی موجود تھے۔ افغانستان کی جانب سے ڈپٹی وزیر برائے منیجمنٹ قاری عنایت اللہ‘ پاکستان افغان سرحد کے کوآرڈینٹر قاری ثابت، ڈپٹی کمشنر طورخم قاری نذیر نے یہ امداد وصول کی۔

پاکستان تسلسل کے ساتھ دنیا پر زور دے رہا ہے کہ وہ خوراک، ادویات اور چھت کی فوری ضرورت پوری کرنے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے تاکہ افغانستان میں تسلیم شدہ حکومت کی غیر موجودگی میں افغان عوام کو جن بدترین مشکلات کا سامنا ہے ان سے نکل سکیں ۔ وزیراعظم عمران خان پہلے ہی افغان عوام کے لئے پانچ ارب روپے کے پیکج کا اعلان کر چکے ہیں جبکہ پچاس ہزار میٹرک ٹن گندم بھی اس میں شامل ہے۔

پاکستان نے خیر سگالی کے جذبہ کے تحت بھارت سے افغانستان کو گندم کی نقل و حمل کی بھی اجازت دی ہے۔

Advertisement

قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے دورہ طورخم کے حوالے سے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ اس ہفتہ کے آغاز میں وزیراعظم عمران خان نے افغان رابطہ سیل کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ سرحد کا دورہ کر کے تجارت اور رابطوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ طورخم وسط ایشیائی ریاستوں روس اور ایروایشیا کو گرم پانیوںتک رسائی میں مدد کے لئے مستقبل کا گیٹ وے ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیو اکنامکس ایک حقیقت تھی اور پاکستان کی حکومت کی کوششوں نے اس تصور کو حقیقت کا روپ دیا جس کا مثبت اثر ہر پاکستانی پر آنے والے سالوں میں پڑے گا۔

انہوں نے ازبک ہم منصب کے ساتھ طور خم کے دورے کا حوالہ دیا جس میں مشیر تجارت رزاق دائود بھی ان کے ہمراہ تھے جہاں ازبک یارن کی پہلی کھیپ سرحد پر وصول کی۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم کثیر الطرفہ اور دوطرفہ معاہدے کریں ۔طورخم کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ برطانیہ ، امریکہ اور عرب دنیا سے افریقہ تک کے لیڈروں نے خیبر رائفلز ، طورخم کا دورہ کیا ہے ، خیبر رائفلز میس میں پیکچر گیلری اس کی عالمی سٹرٹیجک اہمیت کاپتہ دیتی ہے۔

خوراک کی فراہمی کے علاوہ پاکستان افغانستان کوآپریشن فورم کے زیراہتمام خوست اور کابل میں فری آئی کیمپ لگائے گئے جہاں پر پہلے دو روز آنکھوں کے آپریشن کئے گئے ہیں۔

Advertisement

افغانستان کو امداد کی فراہمی کے علاوہ پاکستان افغانستان کوآپریشن فورم نے ہزاروں ٹن اشیا خورد ونوش کے مختلف آئٹمز افغانستان کے عوام کے لئے بھجوائے ہیں ۔ 9ستمبر سے 16اکتوبر تک پاکستان نے خوراک ، ضروری ادویات ، خیموں اور کمبلوں پر مشتمل 84 ٹرک اور 4 سی ون تھرٹی جہاز امداد کے بھجوائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version