Advertisement

قومی ایئرلائن پی آئی اے نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کو عالمی سیفٹی معیار کی بین الاقوامی ایئر لائنز میں شامل کر دیا گیا ہے۔ پی آئی اے نے یورپی ایوی ایشن واچ ڈاگ سے ’پرفیکٹ‘ سیفٹی ریٹنگ کا بڑا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

ایئرمارشل ارشد ملک نے کہا کہ یورپی ایوی ایشن کی سیفٹی اسیسمنٹ آف فارن ایئر کرافٹ (سافا) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے حفاظتی معیارات پر اطمینان کا اظہار کردیا۔

ان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے حفاظتی خطرات کے انڈیکس کو صفر تک کم کر دیا، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے یورپی ایوی ایشن واچ ڈاگ کے حفاظتی اہداف حاصل کرلیا ہے۔

سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ سافا سے دیئے گئے صفر حفاظتی انڈیکس نے قومی فضائی کیریئر کو محفوظ ترین آپریٹنگ ریکارڈ رکھنے والی بہترین عالمی ایئر لائنز میں شامل کر دیا۔ سافا کی جانب سے یورپ، کینیڈا اور خلیج میں کمرشل طیاروں کی لینڈنگ کا معائنہ باقاعدگی سے کیا جاتا ہے۔

Advertisement

 سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے مزید کہا کہ پی آئی اے نے تاریخ میں پہلی بار ہدف حاصل کرلیا، پی آئی اے کے لیے سیفٹی انڈیکس کی عالمی ریٹنگ بڑا اعزاز ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
Next Article
Exit mobile version