Advertisement

عثمان بزدار کا بلوچستان کو اسپتال کے قیام کا تحفہ

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے  بلوچستان کو رکھنی اسپتال کا تحفہ دیں گے، اسپتال کی تعمیر کیلئے آج مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے جائیں گے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں تقریب وزیراعلیٰ بلوچستان سیکرٹریٹ میں ہوگی  جس میں عثمان بزدار مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں شرکت کیلئے آج کوئٹہ جائیں گے۔

رکھنی میں اسپتال کے قیام کیلئے سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب سلمان بلوچ  اور سیکرٹری محکمہ صحت بلوچستان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور گورنر بلوچستان سید ظہو راحمد آغا سے بھی ملاقات کریں گے ۔

عثمان بزدار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بلوچستان میں بسنے والے بھائیوں کیلئے محبت اور یکجہتی کا پیغام لے کر جا رہا ہوں، پنجاب حکومت نے پہلے بھی بلوچستان کے بہن بھائیوں کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے بلوچستان کے علاقے رکھنی میں ہسپتال کے قیام سے بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ ملے گا۔ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔ ترقی کے سفر میں ہم سب قدم بہ قدم آگے بڑھیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version