Advertisement

موبائل کو پانی کے اندر کیسے استعمال کریں ؟

موبائل

موبائل

اگر آپ پروفیشنل فوٹوگرافر ہیں اور پانی کے اندر موجود چھوٹی مچلھیوں سے لے کر بڑی مچھلیوں تک آبی حیات کی تصاویر لینا چاہتے ہیں یا پھر ان کی حرکات کو اپنے موبائل فون میں ریکارڈ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو لاکھوں روپے کا انڈر واٹر کیمرہ خریدنے کی ضرورت نہیں۔

آپ بطور فوٹوگرافر یہ کام آپ بہت سستے میں کرسکتے ہیں اور اس کے لیے بہت زیادہ مشقت کی ضرورت بھی نہیں بلکہ آپ کے پاس موجود کسی بھی کمپنی کا کوئی بھی اسمارٹ فون پانی کے اندر تصاویر یا ویڈیوز لے کر آپ کا شوق پورا کرسکتا ہے۔

اس کے علاوہ اگر کوئی سیروتفریح کے لیے سمندر یا پھر پانی کے مقامات پر جانا چاہتا ہے لیکن وہاں موبائل فون کے پانی میں گرجانے کے ڈر سے تصاویر یا ویڈیوز بنانے سے کتراتا ہے  تو ایسے لوگوں کو بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیوں کہ ہم نے ان کی مشکل کا حل نکال لیا ہے۔

اگر آپ تصاویر یا ویڈیوز سمیت کسی بھی مقصد کے لیے پانی کے اندر اپنے اسمارٹ فون کا کیمرہ استعمال کرنا چاہتے ہیں یا پھر پانی کے اندر رہتے ہوئے اپنے کسی دوست کو فون کال کرنا چاہتے ہیں تو ان ہدایات پر عمل کریں۔

پانی کے اندر آبی حیات کی تصاویر یا پھر اپنی تصاویر لینے کے لیے آپ کو بھاری بھرکم کیمروں کی ضرورت نہیں بلکہ آپ صرف اور صرف ایک پلاسٹک بیگ کی ضرورت ہے اور ساتھ ہی ایک ایئرلاک زپ درکار ہوگا جو اس پلاسٹک بیگ کو اوپر سے اچھی طرح پیک کردے تاکہ یہ بیگ پانی سے محفوظ رہے۔

Advertisement

پلاسٹک بیگ اگر اوپر سے ایئرلاک کے ذریعے اچھی طرح سے بند کردیا جائے تو اس میں پانی کا قطرہ  جانے کی بھی گنجائش نہیں رہتی  اور نہ ہی اس میں نمی جاسکتی ہے جس کے باعث آپ کا موبائل فون پانی کے اندر بھی مکمل طور پر محفوظ رہتا ہے۔

پانی میں خود اترنے یا پھر اپنے موبائل فون کو اتارنے سے پہلے اپنے اسمارٹ فون کو پلاسٹک بیگ میں ڈال دیں اور اسے اچھی طرح سے پیک کرلیں تاکہ آپ پانی کے اندر کیمرہ استعمال کرسکیں اور کیمرے کے لینس کے آگے کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو۔

 اب اوپر سے اس پلاسٹک بیگ کو ایئرلاک سے مکمل طور پر بند کردیں ، یہ کرنے کے بعد اب آپ بے فکر ہوکر اپنے موبائل فون سے پانی کے اندر آب حیات کی تصاویر یا ویڈیوز لے سکتے ہیں۔

موبائل فون کے لیے واٹر پروف پلاسکٹ بیگ یا پھر نارمل پلاسٹک بیگ کے ساتھ ایئر لاک یا زپ لاک کسی بھی موبائل مارکیٹ میں آسانی سے دستیاب ہوگا اور آپ اپنی ضرورت کے تحت اسے کسی بھی اسٹور سے آن لائن بھی منگوا سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کا معاملہ؛ پی ٹی اے کا حیران کن جواب آگیا
ایکس (ٹوئٹر) میں اب کیا تبدیلی کی جارہی ہے؟
اسنیپ چیٹ صارفین کے لئے زبردست فیچر متعارف
چین میں پاکستانی سفیر چانگ ای 6 مشن کی روانگی کا مشاہدہ کریں گے
واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لئے ایک اور بہترین فیچر متعارف کروادیا
موبائل سمز بند کرنے کے حوالے سے پی ٹی اے کا اہم بیان آگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version