Advertisement

ڈوین براوو کرکٹ کے بعد  اداکاری کے موقع کی تلاش میں نکل پڑے

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم  کے آل راؤنڈر ڈوین براوو نے کہا ہے کہ موقع ملا تو اداکاری کی دْنیا میں قدم ضرور رکھوں گا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیون براوو نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ موقع ملا تو اداکاری کی دْنیا میں قدم ضرور رکھوں گا کیونکہ مجھے مختلف چیزیں کرنے میں مزہ آتا ہے، یہ میرے لیے ایک چیلنج ہے اور جب بات انٹرٹینمنٹ کی ہوتی ہے تو میں واقعی اس کا منتظر رہتا ہوں کیونکہ میں اس سے لطف اندوز ہوتا ہوں۔

ڈیون براوو نے بالی ووڈ میں کام کرنے کے حوالے سے کہا کہ میں اپنے ملک کے درمیان خلیج کو ختم کرنا چاہتا ہوں، میرے ملک میں بہت سارے فنکار ہیں، وہ یہاں آنے اور کام کرنے کا موقع پسند کریں گے اور میں اپنے آپ کو ایک ایسے برتن کے طور پر دیکھتا ہوں جو ایک جیسی ثقافت رکھنے والے دو ممالک کے درمیان خلیج کو پْر کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

اْنہوں نے کہا کہ مجھے شاہ رخ خان بہت پسند ہیں اور میں یقینی طور پر ایک دن اْن کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں۔

ویسٹ انڈین کرکٹر نے کہا کہ شاہ رخ خان کے بعد رنویر سنگھ، میرے پسندیدہ اداکار ہیں اور میں اْن کا بہت بڑا پرستار ہوں۔

Advertisement

ڈیون براوو نے کہا کہ مجھے یاد ہے، کچھ سال پہلے، رنویر سنگھ آئی پی ایل میں پرفارم کرنے والے تھے اور وہ اس کے لیے ریہرسل کر رہے تھے، جب اْنہوں نے مجھے دیکھا، تو اْنہوں نے اپنی ریہرسل بند کی، مجھے آکر ہیلو کہا اور میرے ساتھ چیمپئین ڈانس بھی کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version