Advertisement

عفت عمر کاعمران خان کی حکومت سے شکوہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ عفت عمر کاعمران خان کی حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ انہوں نے عوام کو خواب دکھا کر چکنا چور کردیے۔

اداکارہ عفت عمر نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی۔

دورانِ پروگرام میزبان نعمان اعجاز کے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ عفت عمر نے سیاست کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

عفت عمر نے کہا کہ وہ ضیاء الحق کے دور میں پلی بڑھیں اور پھر پرویز مشرف کا دور بھی دیکھا لیکن اتنے برے حلات نہیں تھےجتنے اب ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ دونوں دور عمراں خان کے دور کے مقابلے میں بہت بہتر تھے، اس وقت معاشی صورتحال اتنی خراب نہیں تھی جتنی اب  ہوگئی ہے۔

Advertisement

عفت عمر نے کہا کہ عمران خان نے جھوٹ بولا، انہوں نے عوام کو خواب دکھائے اور پھر سب چکنا چور کردیے۔

دوسری جانب اداکارہ عفت نے یہ بھی کہا کہ وہ کبھی بھی سیاست دان نہیں بنیں گی، چاہے انہیں اس حوالے سے پیشکش بھی کی جائے کیونکہ سیاست دان کوبہت زیادہ جھوٹ بولنے پڑتے ہیں اور وہ ایسا نہیں کر سکتیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version