Advertisement

جنوبی افریقہ کے ہاتھوں انگلینڈکی شکست پر شعیب اختر کا ردعمل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور سپر اسٹار شعیب اختر نے ٹی ٹوئنٹی  ورلڈکپ کے میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں جنوبی افریقہ کی شکست پر رد عمل دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آئی سی سی ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقہ کے لیے اداسی کا سلسلہ جاری ہے۔

Advertisement

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ میچ تو جیت گیا، مگر کم رن ریٹ (NRR) کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا ۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 10 رنز سے شکست دے دی ہے۔

 شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں  انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے رسئی ون ڈر ڈوسن  94 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،ایڈن مارکرم 52 رنزبنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ ڈی کاک نے 34 رنز کی اننگ کھیلی۔

Advertisement

انگلینڈ کی جانب سے معین علی اور عادل رشید نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے دیے گئے 190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں  انگلینڈ ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنا سکی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کاگیسو راباڈا نے  ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں ،تبریز شمسی  اور پریٹورئس نے 2،2 کھلاڑیوں کو اؤٹ کیا جبکہ انرچ نورٹجے نے 1 وکٹ حاصل کی۔

کاگیسو راباڈا کی  آخری اوور میں شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت جنوبی افریقہ نے میچ جیتا۔

رسئی ون ڈر ڈوسن   کو 94 رنز کی شاندار اننگ کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ گروپ 1 سے آسٹریلیا اور انگلینڈ نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version