Advertisement

جرمن وزیر صحت کی نئے کوویڈ انفیکشن کے پیش نظر حکومت کوسخت اقدامات کرنے کی تاکید

جرمن وزیر صحت جینز سپہن نے ایک دن کے اندر 76,000 سے زیادہ نئے کوویڈ انفیکشن کی اطلاع کے بعد آنے والی حکومت پر سخت اقدامات کرنے کی تاکید کی ہے اور کہا ہے کہ صورتحال “اس وبائی مرض میں کسی بھی دوسرے وقت سے زیادہ سنگین ہے۔”

تفصیلات کے مطابق سی ڈی یو کے سیاست دان نے جمعہ کو برلن میں جمع ہونے والے نامہ نگاروں کو بتایا کہ صورتحال ڈرامائی طور پر سنگین ہے۔

 جرمنی کی موجودہ صورتحال کو “قومی ہنگامی صورتحال” قرار دیتے ہوئے، اسپن نے دعویٰ کیا کہ آنے والی حکومت بہت کم کام کر رہی ہے، اس لہر کو روکنے کے لیے بہت دیر کر دی گئی،ہمیں اب اس لہر کو روکنا چاہیے۔ ۔

رابرٹ کوخ انسٹی ٹیوٹ (RKI) نے ایک دن کے اندر ریکارڈ توڑ 76,000 نئے انفیکشن کی اطلاع دی ہے۔

جرمن وزیر صحت جینز سپہن  نے کہا کہ ریاستوں کو رسائی کے مستقل قواعد متعارف کروانے چاہئیں جو صرف ویکسین یافتہ اور صحت یاب ہونے والے لوگوں کو داخلے کی اجازت دیتے ہیں جن کا ٹیسٹ منفی ہے (جس کو 2G پلس کہا جاتا ہے) اور انہیں تہوار کی تقریبات اور بڑے پروگراموں کی منسوخی پر غور کرنا چاہیے۔

Advertisement

  واضح رہے کہ جمعہ کی صبح پریس کانفرنس میں( Spahn )نے حال ہی میں جنوبی افریقہ میں نمودار ہونے والے نئے ‘سپر ویریئنٹ’ (B.1.1.529) کے بارے میں بھی تشویش کا اظہار کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version