ایران میں ہزاروں افراد کا پانی کی قلت کے خلاف احتجاج

ایران میں ہزاروں افراد پانی کی قلت کے خلاف سڑکوں پر آگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے صوبے چہار محل بختیاری کے دارالحکومت شہر کورد میں ہزاروں افراد نے گورنر کے دفتر کے باہر احتجاج کیا، ان کا کہنا تھا کہ ان کے صوبے کے حصے کا پانی دوسرے علاقوں کو دیا جارہا ہے جو کہ کسی بھی طرح ٹھیک نہیں۔
ایران میں پانی کی قلت کے خلاف احتجاج روز کا معمول بنتے جارہے ہیں، دو روز قبل اصٖفہان میں بھی خشک سالی اور دریائے زیاندہ رُد خشک ہونے کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا، جس پر ملک کے صدر ابراہیم رئیسی نے پانی کے مسائل حل کرنے اور دریا کی بحالی کے لیے کمیٹی بنانے کا وعدہ کیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے کسانوں نے بھی احتجاج کیا تھا۔
واضح رہے کہ ایران بھی خطے کے دیگر ملکوں کی ظرح موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کررہا ہے، ایوان کے مغربی علاقے گزشتہ کئی سال سے خشک سالی کا شکار ہین جب کہ کئی علاقوں میں غیر متوقع بارشوں سے سیلابی صورت حال بھی پیدا ہوچکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

