Advertisement

ہم نے کورونا میں احساس کیش پروگرام کا آغاز کیا، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم نے کورونا میں احساس کیش پروگرام کا آغاز کیا جس کے ذریعے لوگوں کو گھروں میں 12 ہزار کی سہولت دی گئی۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسکیم عمران خان دیتے ہیں اور لوگ کہتے ہیں کہ یہ بینظیر انکم پروگرام ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے پروگرام بند نہیں کیا صرف اس میں دو نمبری ختم کرکے صاف شفاف کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ارباب غلام رحیم کو تحریک انصاف میں شمولیت پر مبارکباد دینے تھر آیا ہوں جبکہ میں لجپت بھیل کو بھی مبارکباد دینے آیا ہوں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ لجپت بھیل نہ کوئی سرمایہ دار ہے اور نہ کوئی جاگیردار ہے۔ جب دنیا یہاں کانپ رہی تھی تو نطام نے یہاں پر مقابلہ کیا، ہم نے اس ظلم و پسماندگی کے خلاف جہاد کرنی ہے۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل وفاقی حکومت نے کورونا سے متاثرہ دیہاڑی دار طبقے کی مالی معاونت کیلئے شروع کردہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کو جاری رکھنے کا اصولی فیصلہ کیا تھا ۔

احساس پروگرام کے تحت مستحقین کے لئےمختلف سرکاری اسکولز میں سینٹرزقائم کیے گئے جہاں امدادی رقوم کی تقسیم کے لئے محکمہ تعلیم سمیت بینک کا عملہ تعینات ہے، ہر مستحق خاندان کو بائیومیٹرک تصدیق کے بعد 12000 روپے کی امدادی رقم دی جارہی ہے، مستحقین خواتین کی سہولت کے لیے ان کے گھروں کے قریب سینٹر بنائے گئے ہیں۔

پروگرام کے حوالے سے معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ احساس ایمرجنسی کیش کا دائرہ بڑھایا جارہا ہے، پروگرام کو203ارب تک بڑھا رہے ہیں ، جس سے پاکستان کی آدھی آبادی پروگرام سے مستفید ہوسکے گی۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ پروگرام کوعالمی سطح پربہت پذیرائی مل رہی ہے، سماجی بھلائی کا سب سےبڑا اور سب سے تیز پروگرام کیا، اس پروگرام میں وزیراعظم بھی ایک کیس ڈال اور نکال نہیں سکتے تھے۔

علاوہ ازیں  وزیراعظم عمران خان کا  احساس کیش پروگرام کے حوالے سے کہنا تھا کہ احساس پروگرام میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں ہے، احساس امدادی پروگرام کے تحت ہر خاندان میں سے ایک فرد کو یہ امداد ملے گی، کورونا ریلیف ٹائیگر فورس ضلع، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر کام کرے گی،وہ غریبوں کی نشاندہی کرے گی اور ان کی مشکلات کے ازالہ میں تعاون فراہم کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version