Advertisement

رانی مکھرجی کو بالی ووڈ کی پہلی فلم میں کام کیسے ملا؟

رانی مکھرجی کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق ایک فنکار گھرانے سے ہے لیکن اس کے باوجود انہیں اپنی پہلی فلم میں کام صرف اور صرف صلاحیتوں کی بنیاد پر ملا۔

رانی مکھرجی کا تعلق ایک فنکار گھرانے سے ہے، ان کے والد فلم ساز جب کہ والدہ گلوکارہ ہیں، انہوں نے 1996 میں اپنے فنی سفر کا آغاز بھی ایک بنگالی فلم سے کیا لیکن بالی ووڈ مٰیں ان کی پہلی فلم ’راجا کی آئے گی بارات‘ تھی ۔

رانی مکھرجی نے ’راجا کی آئے گی بارات‘ میں کام ملنے کے حوالے سے بتایا کہ یہ فلم سلیم اختر نے بنائی، وہ مجھے ذاتی طور پر جانتے تھے لیکن مجھے اس فلم میں اس لئے کام نہیں ملا کہ میں ان کے کسی جاننے والے کی بیٹی یا بھانجی ہوں بلکہ انہوں نے میرے اندر کام کا جذبہ دیکھا ، اس کے بعد آڈیشن لیا، جس کی بنیاد پر مجھے اپنی پہلی فلم ملی۔

رانی مکھرجی نے مزید کہا کہ ہر نئے آنے والے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، میں نے بھی مشکلات کا سامنا کیا، میں نے خود پر توجہ دی، اپنے کام کو بہتر کیا اور اس کے لیے سخت محنت کی، یہی وجہ ہے کہ میں آج اس مقام پر ہوں کہ میرے مداح ہر حال میں میرے ساتھ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version