Advertisement

حسن علی نے مین آف دی میچ کا ایوارڈ سپورٹرز کے نام کر دیا

ڈھاکا میں بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے مین آف دی میچ حسن علی نے ایوارڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھرپور سپورٹ کرنے والے فینز کے نام کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے تصدیو شدہ  ٹویٹر اکاؤنٹ پر  پی سی بی نے حسن علی کی ویڈو شیئر کی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ  کرکٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں، ورلڈ کپ میں اُن کی کارکردگی اچھی نہیں رہی۔

Advertisement

حسن علی کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں کوشش تھی کہ 100فیصد کارکردگی دکھاؤں، وہاں نو بال کا معاملہ بھی رہا، رنز بھی زیادہ دیے اور زیادہ آؤٹ بھی نہ کرسکا۔

پاکستانی فاسٹ بولر نے یہ بھی کہا کہ بنگلادیش اپنے گراؤنڈ پر ایک مضبوط ٹیم بن کر آتی ہے، یہاں پہنچ کر خامیاں دور کرنے کے لیے محنت کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ کنڈیشن مشکل تھیں خوشی ہے، مڈل آڈر نے گیم کامیابی سے اختتام تک پہنچایا، پاکستان ٹیم کا ہر میچ میں مین آف دی میچ ایک الگ کھلاڑی ہوتا ہے جو اچھی بات ہے۔

حسن علی نے کہا کہ الگ الگ مین آف دی میچ سے یہ ثابت ہوتا ہے ٹیم کسی ایک کھلاڑی پر انحصار نہیں کرتی۔

واضح رہے کہ حسن علی نے بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 4 اووز میں22 رنز کے عوض 3 وکٹیں اپنے نام کیں، انہیں عمدہ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
فائنل سے پہلے فائنل: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوار 21 ستمبر کو ہوگا
ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کی ٹیموں کا انتخاب مکمل، شیڈول جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version