Advertisement

پی ٹی آئی تاجر برادری کے ساتھ کھڑی ہے، خرم شیر زمان

خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی تاجر برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔

پی ٹی آئی کراچی صدر خرم شیر زمان نے  کوآپریٹو مارکیٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک تاجروں کو انصاف نہیں ملتا میں جگہ چھوڑنے والا نہیں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جل کر خاک ہونے والی مارکیٹ کے باہر جتنی فائر بریگیڈ کھڑی ہیں وہ وزیراعظم عمران خان کا تحفہ ہے۔

پی ٹی آئی کراچی صدر کا کہنا تھا کہ کمشنر کراچی کمیٹی تشکیل دیں تاکہ اندازہ لگایا جاسکے کہ کتنا نقصان ہوا ہے، ہر سطح پر انکوائری ہونی چاہیے ۔

پی ٹی آئی کراچی صدر خرم شیر زمان  کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی تاجر برادری کے ساتھ کھڑی ہے، اسمبلی جاکر حکومت سندھ کو اس بات پر آمادہ کرنے کی پوری کوشش کروں گا کہ جن کانقصان ہوا ان کا ازالہ کیا جائے۔

Advertisement

یاد رہے گزشتہ روز کراچی  کے علاقے صدر کو آپریٹومارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی ، اس اطلاع پر پولیس اور فائربریگیڈ کی دوگاڑیاں موقع پر پہنچیں، فائرفائٹرز نے آگ پر قابوپانے کی کوششیں شروع کی لیکن آگ نے مزید شدت اختیارکرلی۔

آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے چند دکانداروں نے اپنا قیمتی سامان محفوظ مقام پر منتقل کیا، تاجر و ں نے الزام عائد کیا کہ فائر بریگیڈ تاخیر سے پہنچی، پولیس اور فائر بریگیڈ سے مدد کے لیے رابطہ کرتے رہے لیکن رابطہ نہیں ہوا۔

چیف فائر آفیسر مبین احمد کا  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا  کہ فائربریگیڈ کی 10 سے زائد گاڑیاں  موقع پر پہنچی تھیں، دکانوں میں لگنے والی آگ پر تقریباً 4 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پایا گیا۔

ان کا مزید کہناتھا کہ مارکیٹ کے اگلے اورپچھلے حصے کی دکانیں آگ کی لپیٹ میں آئیں تاہم کولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ہی مزید صورت حال سامنے آسکے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version