Advertisement

وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر لوگوں کا اعتماد بڑھا ہے، گورنر سندھ

،عمران اسماعیل

عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سٹیزن پورٹل پرلوگوں کا اعتماد بڑھا ہے جو کہ خوش آئند بات ہے۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل کی زیر صدارت گورنر ہاﺅس میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں وفاقی حکومت کے 83 ادارے اور محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر درج شکایات کے ازالہ کے لئے وفاقی محکموں کی صوبہ سندھ میں کارکردگی کی تیسری سہ ماہی (جولائی، اگست، ستمبر) 2021 کی رپورٹ پیش کی گئی۔

عمران اسماعیل نے محکموں کو ہدایت دی ہے کہ شکایات کا بروقت ازالہ کے لئے ایک ٹیم ورک کے طور پر کام کیا جائے۔

Advertisement

حکام نے گورنر سندھ کو بریفنگ دی کہ اس سہ ماہی 24 ہزار 962 شکایات موصول ہوئی ہیں، بجلی کی ترسیل کار کمپنیوں کی شکایات کی کل تعداد 11ہزار 755 تھیں جن میں 10ہزار 920شکایات کا ازالہ کردیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ کنٹونمنٹ بورڈز سے متعلق 3ہزار 499 شکایات ملیں جن میں 3ہزار 438حل ہو چکی ہیں۔

حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی ایک ہزار 80شکایات میں سے ایک ہزار 50کا ازالہ ممکن ہوا اور ہائر ایجوکیشن اینڈ یونیورسٹیز سے متعلق 309شکایات موصول ہوئی جن میں سے 299شکایات کا ازالہ ہوا۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی 4ہزار 690شکایات موصول ہوئی جن میں سے 3ہزار 868شکایات کا ازالہ یقینی بنایا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version