Advertisement

ہرنائی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 کانکن جاں بحق

Firing

ہرنائی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 3 مزدوروں کو قتل کردیا۔

بول نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں شاہرگ کے علاقے جھالاوان میں مسلح افراد کوئلے کی کان کے قریب مزدوروں پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 3 کان کن موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد حملہ آوروں کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر ہرنائی کا کہنا ہے کہ جاں بحق مزدوروں کی شناخت میں جمعہ خان ولد اخترمحمد ،رحمت اللہ ولد عبدالہادی اور عزت اللہ ولد محمد یعقوب کے ناموں سے ہوئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے تینوں کانکن افغان شہری تھے اور ان کا تعلق افغان صوبہ قندھار سے ہے۔ لاشوں کو رول ہیلتھ سنٹر شاہرگ منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد میتیں ورثاء کے حوالے کردی جائیں گی۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں کانکنوں کو نشانہ بنانے کی وارداتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ رواں برس 3 جنوری کو مچھ میں 11 کانکنوں کو قتل کیا گیا تھا جس کی ذمہ داری کالعدم داعش نے قبول کی تھی ، اس کے علاوہ اگست میں بھی مارواڑ کے علاقے میں ایک ہی روز فائرنگ کے 2 الگ واقعات میں 3 کانکن جاں بحق ہوگئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟
27 ویں آئینی ترمیم ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ، پی پی کی تجاویز پر غور ہوگا
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا مالدیپ کی بندرگاہ کا دورہ
پاکستان اپنے اصولی موقف پر ڈٹ گیا ، استنبول مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version