Advertisement

ایران کا ویانا جوہری مذاکرات بحال کرنے کا اعلان

ایران

ایران نے ویانا جوہری مذاکرات بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تہران (شِنہوا) ایران کے سینیئر جوہری مذاکرات کار علی بغیری کانی نے کہا ہے کہ مشترکہ جامع پلان آف ایکشن ( جے سی پی او اے) کے نا م سے معروف2015 جوہری معاہدے کی بحا لی کے لئے ویانا جوہری مذاکرات 29 نومبر سے دو بارہ شروع ہوں گے۔

علی بغیری کانی نے ٹوئٹ میں کہا کہ انریق مورا کے ساتھ فون پر ہونے وا لی گفتگو میں ہم نے اتفاق کیا ہے کہ ویانا میں 29 نومبر کو غیر قانونی اور غیر انسانی پابندیوں کے خاتمہ کے لئے مذاکرات شروع ہوں گے۔

بغیری کانی اور تہران اور برسلز میں یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مورا کے مابین ملاقات کے بعد ایران اور یورپین یونین نے نومبر میں مذاکرات کی بحا لی پر اتفاق کیا ہے۔

ایران نے کہا ہے کہ پابندیاں ہٹانے کا معاملہ اور متعلقہ فریقوں کی جانب سے مشترکہ جامع پلان آف ایکشن پر مکمل عمل درآمد اور معاہدے کی عائد کردہ ذمہ داریاں اس بات چیت کا اہم ایجنڈا ہو گا جو ایران کی انتظامیہ میں تبدیلی کے بعد جون سے معطل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version