Advertisement

بلوچستان کی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے کہ خواتین حقوق کیلئے باہر آئیں، سراج الحق

سینیٹر سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ”گوادر کو حق دو تحریک“ کے رہنما مولانا ہدایت الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں جماعت اسلامی بلوچستان کے سیکرٹری جنرل نے امیر جماعت کو تحریک سے متعلق آگاہ کیا۔

سراج الحق کا کہنا ہے کہ گوادر میں مقامی ماہی گیروں کا دھرنا 20ویں روز میں داخل ہوچکا ہے ، بلوچستان کی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے کہ خواتین حقوق کے لیے باہر آئیں، عورتوں کاشیرخوار بچے اٹھا کر سڑک پر آنا معاملے کی سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ‘گوادر میں مولانا ہدایت الرحمان نے اپنے مطالبات کیلئے دھرنا دیا ہوا ہے’

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ گوادر کے وسائل پر کچھ مافیاز نے قبضہ کر رکھا ہے، حکمران ہوش کے ناخن لیں اور مجبوروں کی آواز سنیں۔ حکمرانوں کا رویہ خود لوگوں کو تشدد کی طرف راغب کر رہا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ حکمران بتائیں علاقے کے غریب لوگ کدھر جائیں، عوام کی محرومیوں کا ازالہ نہ کیا گیا تو لاوا بری طرح پھٹے گا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ چترال سے گوادر تک لوگ ”تبدیلی“ کے مضر اثرات سے متاثر ہیں۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے عوام کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version